.

خلیجی دورہ تعمیری اور کامیاب رہا، کوششیں جاری رکھیں گے: ترک صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے قطر بحران کے حل کے سلسلے میں اپنے خلیج کے دو روزہ دورے کو تعمیری اور کامیاب قرار دیا ہے۔

انھوں نے ترکی کی حکمراں جماعت آق کے پارلیمانی اجلاس میں منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ خلیجی دورہ تعمیری اور کامیاب رہا ہے’’۔

انھوں نے کہا کہ ’’اس دورے میں ہمارے مفید روابط استوار ہوئے ہیں۔ہم پختہ عزم کے ساتھ خطے میں استحکام اور امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے‘‘۔

صدر ایردوآن نے اتوار اور سوموار کو سعودی عرب ،کویت اور قطر کا دورہ کیا تھا اور ان کی قیادت سے خلیج عرب ممالک اور قطر کے درمیان جاری بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت کی ہے لیکن انھوں نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ گذشتہ روز بات چیت کے بعد کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔