.

یمن میں عرب اتحادی فورسز کے نئے سرکاری ترجمان کا تقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج کی مدد گار عرب اتحادی فوج کی قیادت نے کرنل پائیلٹ ترکی بن صالح المالکی کو اپنا نیا ترجمان مقرر کیا ہے اور انھوں نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

انھیں آپریشن فیصلہ کن طوفان اور آپریشن امید کی بحالی کے سابق ترجمان میجر جنرل احمد العسیری کی جگہ ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ان کے پیش رو یمن میں عرب اتحادی فوج کی حوثی شیعہ باغیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے خلاف کارروائی کے آغاز کے بعد سے ترجمان چلے آرہے تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کرنل ترکی بن صالح المالکی وقتِ ضرورت پریس کانفرنسیں منعقد کریں گے اور تمام مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا سے ابلاغ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بیان کے مطابق عرب اتحاد کی قیادت نے کہا ہے کہ وہ یمن میں قانونی حکومت کے حق میں اور باغیوں کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے بارے میں شفاف انداز میں ابلاغ کی خواہاں ہے اور وہ ان فوجی کارروائیوں کے بارے میں تمام ضروری اطلاعات ومعلومات فراہم کرے گی۔