حوثیوں کی گولہ باری سے سعودی خاتون اور دو بچیاں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے ایران نواز حوثی شرپسندوں کی گذشتہ روز سرحد پار سے گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جازان کے علاقے میں سول ڈیفینس ڈاریکٹوریٹ کے ترجمان کییٹن یحییٰ عبد اللہ القحطانی نے بتایا کہ سرحد پار سے حوثی شدت پسندوں نے العارضہ کے علاقے میں متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اوردو بچیاں زخمی ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں