.

مسلسل مذاق کرنے پر شوہر نے بیوی کو موت کی نیند سُلا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی حکام کے مطابق الاسکا میں ایک امریکی شہری پر بحری سفر کے دوران اپنی بیوی کو قتل کر دینے کے حوالے سے فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

بحری جہاز کی کمپنی میں کام کرنے والے افراد جب جہاز میں اُس کمرے میں پہنچے جہاں پر 39 سالہ کینیتھ منزاناریس اور اس کی بیوی قیام پذیر تھے تو انہوں نے کینیتھ کی بیوی کو خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا جب کہ اس کے سر میں ایک بڑا زخم بھی موجود تھا۔

سکیورٹی اہل کاروں کے پہنچنے سے قبل اس جوڑے کے کمرے تک پہنچنے والے عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے کینیتھ کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون دیکھا۔ ایک عینی شاہد نے واقعے کے بارے میں پوچھا تو کینیتھ نے جواب دیا کہ " یہ مسلسل میرے ساتھ مذاق کر رہی تھی"۔

مذکورہ قاتل کو بدھ کے روز حراست میں لیا گیا تھا۔