.

ڈونلڈ ٹرمپ اور شاہ عبداللہ کے درمیان علاقائی کشیدگی پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ٹیلیفون پر بات چیت میں خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہ نماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور اس میں امریکا اور سعودی عرب کے کردار پربھی بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے شاہ عبداللہ دوم کی مساعی کا خیر مقدم کیا۔

قبل ازیں اردنی فرمانروا نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے مطالبہ کیا کہ وہ عمان میں اسرائیلی سفارت خانے میں دو اردنی شہریوں کے قتل میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ چلائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے عمان میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے دو اردنی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اردن اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ اسرائیل نے قاتل اہلکار سمیت سفارتی عملہ واپس بلا لیا تھا۔