یمن : حوثیوں کا المخا کی بندرگاہ پر کھلونا کشتی سے بم حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں حوثی ملیشیا نے ہفتے کے روز المخا کی بندرگاہ پر ایک کھلونا کشتی سے بم حملہ کیا ہے لیکن اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

حوثیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے خلاف جنگ آزما عرب اتحاد کی قیادت نے اس واقعے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ حوثی ملیشیا جنگ سے متاثرہ یمنیوں تک خوراک اور ادویہ حمل ونقل میں بھی رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

عرب قیادت نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا پر بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالے۔

عرب فورسز المخا کی بندرگاہ سے انسانی امدادی سامان کو بالخصوص تعز کے مکینوں تک پہنچانے کے لیے کام کررہی ہیں۔حوثیوں کا یمن کی ایک اور بندرگاہ الحدیدہ پر قبضہ ہے اور انھوں نے وہاں اقوام متحدہ اور دوسرے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان پر بھی قبضہ کررکھا ہے۔اس لیے اب الحدیدہ کے بجائے المخا کی بندرگاہ سے بیرون ممالک سے آنے والے امدادی سامنے کو اتارنے اور وہاں سے ملک کے دوسرے علاقوں تک پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں