.

صدر ٹرمپ کا اپنے ڈائریکٹرابلاغیات اسکارا موکی کو ہٹانے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ڈائریکٹر ابلاغیات (کمیونیکیشنز) انتھونی اسکاراموکی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے تین بے نامی ذرائع کے حوالے سے سوموار کے روز اس فیصلے کی اطلاع دی ہے۔ اسکاراموکی کی برطرفی کی خبر سے چند گھنٹے قبل ہی صدر ٹرمپ نے اپنے نئے چیف آف اسٹاف ریٹائرڈ جنرل جان کیلی سے ان کے عہدے کا حلف لیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ابلاغیات کو ان کی درخواست پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔