.

کابل : عراقی سفارت خانے کے نزدیک داعش کا خود کش حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغان دارالحکومت کابل میں پیر کے روز عراقی سفارت خانے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کی کارروائی جاری ہے۔

ایک ذریعے نے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے فرانسیسی ایجنسی کو بتایا کہ " ایک خود کش بمبار نے عراقی سفارت خانے کے داخلی راستے کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جب کہ دو حملہ آور سفارتی کمپاؤنڈ پر دھاوے کی کوشش کر رہے ہیں"۔ ذریعے کے مطابق اسپیشل فورسز جائے مقام سے شہریوں کو نکال رہی ہیں۔

دوسری جانب داعش تنظیم نے اپنے زیر انتظام ایجنسی "اعماق" کے ذریعے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

سفارت خانے کے قریب کی آبادی نے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے بعد کم از کم چار دھماکوں کی آوازیں سنیں جس کے بعد فائرنگ اور دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔

نشانہ بنائے جانے والے علاقے سے دھوئیں کے کالے اور گہرے بادل اٹھ رہے ہیں۔ حملے کے آغاز کے ایک گھنٹے بعد پولیس اور ایمبولینس کی گاڑیوں کی آوازیں سنی گئیں۔

عراقی سفارت خانہ "افغان پولیس فورس فار جنرل سکیورٹی" کے ہیڈکوارٹر کے نزدیک واقع ہے۔ وزارت داخلہ کے زیر انتظام یہ فورس غیر سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔