.

شاہ سلمان کی جاں بحق مصری فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو دعوتِ حج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ایک ہزاروں خاندانوں کو اس سال حج کے لیے مکہ مکرمہ میں آنے کی دعوت دی ہے۔

قاہرہ میں سعودی عرب کے سفیر احمد قطان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ سلمان نے حکام کو مصری خاندانوں کی ستمبر میں حج کے لیے میزبانی کا حکم دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان کا یہ اقدام مصری فوج اور پولیس کے اپنے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے لیے ایک طرح کا خراجِ عقیدت ہے۔

واضح رہے کہ اس سال قریباً نوے ہزار مصری عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔