.

پہلی بار لندن کے تہہ خانوں میں ذخیرہ سونے سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لندن دنیا بھر میں سونے کے تجارتی لین دین کا سب سے بڑا مرکز جانا جاتا ہے۔ پیر کے روز شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں ذخیرہ کیے گئے سونے بالخصوص "بینک آف اِنگلینڈ" کے تہہ خانوں میں موجود سونے کے مجموعی حجم کا انکشاف کیا گیا۔

اس سلسلے میںLondon Bullion Market Association (LBMA) کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق لندن شہر میں اس وقت ذخیرہ کی گئی سونے کی سلاخوں کی مجموعی مالیت 227 ارب برطانوی پاؤنڈ ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے مذکورہ اعداد و شمار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال مارچ میں لندن میں پائی جانے والی سونے کی مجموعی مقدار 7500 ٹن یا 5.96 لاکھ سلاخیں تھیں جن کی مجموعی مالیت 300 ارب ڈالر تھی۔

لندن میں موجود سونے کی مجموعی مقدار میں سے 68% یعنی 5100 ٹن سونا بینک آف انگلینڈ کے تہہ خانوں میں محفوظ ہے.. جب کہ بقیہ 2500 ٹن سونے کو سرمایہ کاروں ، بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ہاتھوں استعمال کے واسطے رکھا گیا ہے۔

موازنے کے طور پر دیکھا جائے تو Thomson Reuters' annual gold survey کے مطابق کرہ ارض پر اس وقت 1 لاکھ 87 ہزار 2 سو ٹن سونا موجود ہے۔ اس لحاظ سے دنیا بھر میں ذخیرہ سونے میں سے صرف 4% لندن میں موجود ہے۔ البتہ یہ بات واضح رہے کہ LBMA کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں لندن میں انفرادی طور پر لوگوں کے پاس موجود سونے کے زیورات شامل نہیں ہیں۔

اس کے مقابل امریکا میں سونے کے وفاقی ذخائر کا مجموعی حجم 6700 ٹن ہے۔