.

روسی طیارے شام میں کیسے بمباری کرتے ہیں؟ ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے ایک ٹیلی ویژن چینل زیڈ فیزدا نے لڑاکا طیارے ایس یو 25 کے دو پائیلٹوں کو شام کی فضائی حدود میں اڑتے اور مختلف اہداف پر بمباری کرتے ہوئے دکھایا ہے۔

اس کی ویڈیو میں کاک پٹ کے اندر پائیلٹ کے بیٹھنے، طیارے کے اڑان بھرنے اور پھر اترنے کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ روسی طیارے شام میں صدر بشارالاسد کے مخالفین کے ٹھکانوں کو بموں اور میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

روس کی خبررساں ایجنسی سپوتنک نے اس ویڈیو کو اپنی سائٹ پر شائع کیا ہے لیکن اس نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ روسی طیاروں نے کب یہ حملے کیے تھے۔

ایس یو 25 دو انجنوں والا ایک لڑاکا جیٹ طیارہ ہے۔اس کو سوویت یونین کے دور میں سخوئی دفتر نے تیار کیا تھا۔اس طیارے کو سرخ فوج کے طیاروں کو فضائی اسپورٹ مہیا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔