.

مصر: ٹرینوں میں تصادم سے دسیوں ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے شہر اسکندریہ میں گذشتہ روز دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے جب کہ 123 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں اس وقت پیش آیا جب دو ٹرینیں مخالف سمت سے آتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ خورشید کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین قاہرہ جبکہ دوسری پورٹ سعید کی جانب سے آ رہی تھی۔

ہنگامی سروس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، تاہم زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو نکال لیا گیا ہے۔

مصری محکمہ صحت کے سیکرٹری مجدی حجازی نے بتایا کہ ٹرینوں کے درمیان حادثے کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق قاہرہ سے اسکندریہ آنے والی ایکسپریس 13 بور سعید سے اسکندریہ آنے والی ریل گاڑی نمبر 571 خورشید اسٹیشن کے علاقے میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھانے والے مناظر میں ہنگامی سروس کی ٹیمیں حادثے میں پھنسے ہوئے افراد کو ایمبولینسز میں منقتل کر رہی ہیں۔

مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں 120 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مصر کی وزارت صحت کے مطابق علاقے کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ٹرین خراب ہو کر ٹریک پر کھڑی تھی جب دوسری ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔ پہلے سے کھڑی ٹرین کی کئی بوگیاں پڑی سے دور جا گریں جس کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔

قاہرہ میں سنہ 2013 میں ایک ٹرین کے ایک منی بس اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔