.

بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 47 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت کی شمالی ریاست ھیما چل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے ایک واقعے میں دو مسافربسوں میں سوار کم سے کم 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی شمالی ریاست میں ایک دو افتادہ پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مٹی کا ایک تودا دو بسوں پر آگرا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق واقعے میں کم سے کم سینتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ہما چل پردیش کے ایک عہدیدار سندیپ قدام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 47 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ملبے تلے دبی بسوں سے مزید فراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔