.

امریکی جزیرے پر حملے کا منصوبہ شمالی کوریا کے سربراہ کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی فوج نے جزیرہ گوام پر میزائل داغنے سے متعلق منصوبے کی رپورٹ ملک کے سربراہ کِم جونگ اُن کو پیش کر دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق جونگ اُن حتمی فیصلے سے قبل امریکی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

ادھر شمالی کوریا میں سرکاری ایجنسی کے مطابق کِم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ " امریکا نے ہمارے قریب ایٹمی سامان لانے میں پہل کی ہے لہذا اس کو چاہیے کہ صحیح فیصلہ کرے اور اگر وہ علاقے میں کشیدگی کم کرنا اور کسی بھی خطرناک فوجی جھڑپ کو روکنا چاہتا ہے تو اسے اپنے افعال سے یہ ظاہر کرنا ہو گا"۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم جونگ اُن نے فوج کی جانب سے پیش کیا جانے والا منصوبہ کافی تفصیل سے دیکھا ہے اور سینئر عسکری قیادت کے ساتھ منصوبے کو زیر بحث لایا گیا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے اگر حرکت میں آںے کا فیصلہ کر لیا تو وہ ہر دم کارروائی کے لیے تیار ہوں گے۔