.

مراکش میں ڈاکو دن دیہاڑے لڑکی کا پرس چھین کر فرار

ڈاکہ زنی کی لرزہ خیز ویڈیو منظرعام پرآگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مراکش میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر ایک فوٹیج تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے میں ایک خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کی خوفناک واردات دکھائی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی ویران سڑک پر پیدل جا رہی ہے۔ اس کے پچھے سے دو موٹرسائیکل سوار اس کے سامنے آ کر رکتے ہیں۔ لڑکی کو روک کر اس کا پرس چھیننے کی کوشش کرتے ہیں جس پرلڑکی مدد کے لیے پکارنے کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کرتی ہے تاہم ڈکیت لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد اس کا پرس چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔

یہ سارا منظر سڑک پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا جسے بعد ازاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں لڑکی کو انتہائی رنجیدہ اور افسردہ دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج پر شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ کی غیر تسلی بخش کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آئے روز شہری مسلح پیشہ ور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہیں۔ ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں کی ایک وجہ قانون میں اس نوعیت کے جرائم کے مرتکب عناصر کے لیے کڑی سزاؤں کا نہ ہونا بھی بتایا جاتا ہے۔