.

سعودی عرب: اپنی دو شیرخوار بچیوں کی قاتل خاتون گرفتار

’بچیوں کو دیکھ کر گھٹن محسوس ہوتی‘ قاتل ماں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں دو روز قبل اپنے دو کم سن بچیوں کا گلا گھوٹ کرانہیں موت سے ہم کنار کرنے والی ان کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بچیوں کو ان کے گلے گھونٹ کر قتل کیا۔

اس نے اپنے جرم کو جواز دینے کے لیے کہا ہے کہ ’میں جب ان جڑواں بچیوں کو دیکھتی تو مجھے گھٹن محسوس ہوتی اور نفسیاتی پریشانی کا سامنا کرتی‘۔

اس لرزہ خیز واقعے کی تفصیلات العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل ایک شخص دو بچیوں کو اٹھائے مکہ مکرمہ کے چلڈرن اسپتال آیا اور کہا کہ بچیاں بے ہوش ہیں۔ ڈاکٹروں نے بچیوں کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ وہ دونوں تین گھنٹے قبل دم توڑ گئی تھیں۔ ان کے گلے پر گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی واضح نشانات موجود تھے۔

اسپتال کی جانب سے اس واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے مجرم کی نشاندہی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔ کمیٹی نے تحقیقات کے دوران پتا چلایا کہ شیر خوار جڑواں بچیوں کی قاتل ان کی اپنی ماں ہے۔

پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ تفتیش کے دوران اس سنگ دل خاتون نے اعتراف جرم کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ اسے بچیوں کو دیکھ کر گھٹن محسوس ہوتی تھی۔

بچیوں کی قاتل ان کی ماں کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے تحقیقات مکمل کی جا رہی ہیں۔