.

بارسلونا گروپ نے "گیس حملے" کی منصوبہ بندی کی تھی : عدالتی ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسپین میں تحقیقات سے باخبر عدالتی ذریعے نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ حکام کے نزدیک آٹھ افراد نے ممکنہ طور پر ایک گروپ تیار کیا جس نے جمعرات کے روز بارسلونا میں حملہ کیا اور اس گروپ نے Butane گیس کے سلنڈروں کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

اسپین کے ایک خود مختار علاقے کاتالونیا کی حکومت کے ذمے دار خواکیم فورن نے ایک مقامی ریڈیو سے بات چیت میں بتایا کہ حملہ آوروں نے ممکنہ طور پر اس حملے میں سلنڈروں کے استعمال کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جس کے دوران گنجان آباد سڑک پر راہ گیروں کو ایک وین کے ذریعے کچل دیا گیا۔

سکیورٹی فورسز اس ٹرک ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہیں جس کو پیدل فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کیمبرلز میں ایک دوسرا حملہ ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گرد حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

خواکیم فورن کے مطابق "اس وقت اولین ترجیح ان افراد کی شناخت کی جان کاری حاصل کرنا ہے تا کہ حملوں میں ملوث تمام افراد کا تعلق ظاہر ہو سکے۔ جن لوگوں نے وین گاڑی لی اور جو لوگ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے"۔