.

یمنی فوج کا صعدہ گورنری کی اہم پہاڑی چوٹی پر قبضہ

ایلیٹ فورس کا باقام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے شمالی گورنری صعدہ کی اہم تزویراتی پہاڑی چوٹی سے باغیوں کو شکست دیتے ہوئے اس پر قبضہ بحال کرلیا ہے۔

العربیہ کے مطابق یمنی فوج کی ایلیٹ فورس نے حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے باقم کے علاقے پر باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ باغی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے پرمجبور ہوگئے۔

باقم میں کارروائی کے لیے ایلیٹ فورس کا انتخاب بریگیڈ 102 اور انفنٹری بریگیڈ 63 سے کیا گیا تھا۔ ایلیٹ فورس نے باقم ڈاریکٹوریٹ پر تین اطراف سے حملہ کیا۔ آغاز میں باغیوں نے بھرپور مزاحمت کی مگر بعد میں انہیں حکومتی فورسز کے ہاتھوں پسپا ہونا پڑا۔ فورسز نے باقم کے شمال میں تباب الخشم اور مشرق میں تباب النمسا کےمقامات پر گھمسان کی لڑائی کے بعد کنٹرول سنبھال لیا۔ فوج نے آل صبحان اور باقم کے دور دراز مقامات تک باغیوں کی سپلائی لائن بھی کاٹ دی ہے۔