.

انور قرقاش : شاہ سلمان کی قطر بحران سے متعلق پالیسیوں کی تعریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے اطلاعات انور قرقاش نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قطر بحران سے نمٹنے کے لیے پالیسیوں کو سراہا ہے۔

انھوں نے ہفتے کے روز یہ تحریر ٹویٹ کی ہے:’’ قطر بحران کے حوالے سے حالیہ پیش رفتوں کے تناظر میں خطہ خلیج میں سعودی عرب کا کردار نمایاں ہوا ہے۔ ایک مشکل صورت حال سے نمٹنے کے لیے الریاض قائدانہ کردار ادا کررہا ہے اور اس نے بیک وقت گاجر اور ڈنڈے یعنی نرم روی اور سخت روی کی پالیسی اختیار کررکھی ہے‘‘۔

انھوں نے مزید لکھا ہے:’’نرم روی کی حکمت عملی اختیار کرنے سے شاہ سلمان کا کردارا ور بھی زیادہ اجاگر ہوا ہے حالاں کہ صورت حال تزویراتی اور انسانی ہونے کی متقاضی تھی اور پالیسیوں کے کٹرپن اور سخت ہونے کے باوجود انھوں نے نرم رویہ اختیار کیا ہے‘‘۔