.

امریکا کے امداد روکنے کے فیصلے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے: مصر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر نے امریکا کی جانب سے نو کروڑ ستاون لاکھ ڈالرز کی امداد روکنے اور ساڑھے انیس کروڑ ڈالرز کی مزید امداد کے اجراء میں تاخیر کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات پرمنفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس معاملے سے جانکاری رکھنے والے دو امریکی ذرائع نےبرطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا ہے کہ یہ فیصلہ مصر کی جانب سے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے احترام میں ناکامی کےبعد کیا گیا ہے۔

مصر کی وزارت ِخارجہ نے امریکا کے اس فیصلے کے ردعمل میں ایک بیان میں کہا ہےکہ اس کی نظر میں یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان عشروں پر محیط تزویراتی تعلقات کے بارے میں کم زو ر فیصلے کا عکاس ہے اور اس میں مصر کے استحکام کے لیے حمایت کی اہمیت کے بارے میں مناسب تفہیم کا بھی فقدان نظر آتا ہے۔