.

پینٹاگون کی "اعزازی فہرست" میں شامل فلسطینی نوجوان کون ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

القدس اوپن یونی ورسٹی میں جان لگا کر کام کرنے والا فلسطینی نوجوان "امجد قبہا" کا نام امریکی وزارت دفاع کی اعزازی فہرست میں شامل ہے۔ امجد کو یہ اعزاز کچھ عرصہ قبل پینٹاگون کی ویب سائٹ میں تکنیکی خلل کا انکشاف کرنے بعد حاصل ہوا۔

امجد قبہا القدس اوپن یونی ورسٹی میں پانچ برس کے دوران بمشکل 80 گھنٹوں کی تعلیم مکمل کر پایا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی ضرورت کی بنا پر تعمیراتی سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہے۔ اس کے علاوہ جو بھی فارغ وقت میسر آتا ہے اس میں امجد ایک سنتری کی حیثیت سے اپنے شوق کو پورا کرتے ہوئے عالمی تنظیموں اور اداروں کی ویب سائٹوں میں تکنیکی خلاؤں اور کمزوریوں کو تلاش کرتا ہے۔

امجد اب تک دنیا بھر میں تقریبا 48 تکنیکی خلاؤں کا انکشاف کر چکا ہے۔

غیر قانونی ہیکروں کی جانب سے اس طرح کے تکنیکی خلاؤں کو تلاش کر کے ان سے اپنے ذاتی مفاد کے واسطے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ تاہم 'وہائٹ ہیٹ' وہ قانونی ہیکر ہوتے ہیں جو بڑی کمپنیوں اور اداروں کے تکنیکی خلاؤں اور کمزوریوں کا پتہ چلا کر انہیں ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہیں۔

امجد قبہا دو ماہ بعد فیس بک کو ایک تکنیکی کمزوری سے حیران کر دینے کی تیاری میں مصروف ہے جس کے نتیجے میں مشہور زمانہ ویب سائٹ اپنے حفاظتی نظام میں تمام کھاتوں کو از سر نو منظم کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔