.

یمنی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی بارڈ سیکیورٹی فورز نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے جازان میں سرحد بار سے ایران نواز حوثی باغیوں اور سابق مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا جنگجوؤں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن میں الصعدہ گورنری کےقریب سے دسیوں باغیوں نے الحثیرہ کے مقام سے سرحد عبور کرکے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر بارڈر فورسز اور عرب اتحادی طیاروں کی طرف سے بہ یک وقت کی گئی جوابی کارروائی میں باغی واپس فرار ہوگئے۔

جوابی کارروائی میں دسیوں حوثی اور علی صالح ملیشیا کے وفادار باغی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بمباری میں سرحد کے قریبی علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیے گئے جن میں دشمن کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ وگولہ باردو تباہ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شمال مغربی حجہ گورنری میں میدی اور حرض کے مقامات پر باغیوں کی کمک کو 5 فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔