.

سعودی عرب میں 1705181 عازمینِ حج کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائی کے لیے جمعہ تک 1,705,181 عازمین پہنچ چکے ہیں۔

سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے پاسپورٹس نے اپنے روزانہ کے اعداد وشمار میں بتایا ہے کہ 1,602,661 عازمین حج فضائی سفر کے ذریعے پہنچے ہیں۔ 87,685 کی بری راستے سے آمد ہوئی ہے اور 14,835 سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

پاکستان سے اب تک 183,337 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ بھارت سے 170,050 عازمین حج کی آمد ہوئی ہے ۔مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا سے سب سےزیادہ تعداد میں عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ان کی تعداد 226,541ہے۔

دریں اثناء سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے حج سے قبل مکہ مکرمہ میں پریڈ کی ہے۔اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دوسری اعلیٰ عہدے داروں نے پریڈ ملاحظہ کی اور حج کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ اس سال حج کے لیے دنیا بھر سے بیس سے تیس لاکھ کے درمیان عازمین ِ حج کی مکہ مکرمہ میں آمد متوقع ہے۔