.

سعودی عرب: تارکین وطن نے سات ماہ میں 82.3 ارب ریال منتقل کیے

بیرون ملک رقوم کی منتقلی میں 8% کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں رواں سال کے پہلے سات ماہ میں تارکین وطن کی جانب سے بیرون ملک رقوم کی منتقلی میں 8 فی صد کمی دیکھی گئی۔ جولائی تک مجموعی طور پر تارکین وطن نے 82 ارب 30 کروڑ ریال بیرون ملک بھیجے جب کہ سال 2016ء میں اسی عرصے میں 89.75 ارب ریال بیرون ملک بھیجے گئے تھے۔

جولائی میں بیرون ملک رقوم کی منتقلی میں سالانہ کی بنیاد پر 10 فی صد اضافہ ہوا۔ جولائی میں 90 کروڑ 85 لاکھ ریال اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 11 ارب 30 کروڑ ریال بیرون ملک بھیجے گئے جب کہ پچھلے سال اسی عرصے میں 10 ارب 30 کروڑ ریال کی رقوم منتقل کی گئی تھیں۔

جولائی میں ماہانہ بنیاد پر تارکین وطن کی جانب سے رقوم کی منتقلی میں 8 فی صد اضافہ ہوا اور 80 کروڑ 57 لاکھ ریال رقم منتقل کی گئی۔ اس سے قبل جون میں 10 ارب چالیس کروڑ کی رقوم منتقل کی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جولائی کے مہینے میں غیرملکی تارکین وطن کی اوسط آمدن 925 ریال ماہانہ رجسٹرڈ کی گئی۔ جون میں یہ شرح 855 ریال تھی جب کہ جولائی 2016ء میں فی کس اوسط آمدن ماہانہ 844 ریال تھی۔