
خلیجی ریاست بحرین کے وزیر خارجہ الشیخ خالد بن آل خلیفہ نے کہا ہے کہ قطر میں بیٹھے بعض عناصر قطری قوم کی کردار کشی اور اس کی توہین کے مرتکب ہیں۔
’العربیہ‘ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطری قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کون کون روزانہ کی بنیاد پر ان کی توہین کر رہا ہے۔ قطری قوم کی توہین کرنے والے پڑوسی نہیں بلکہ خود قطر کے اندر موجود ہیں۔ جو ان کے ہم مذہب اور ہم نسل ہیں۔
يعلم أبناء الشعب القطري حق العلم بأن من اساء و يسيئ اليهم كل يوم هم المرتزقة المقيمين بينهم ، و ليس جيرانهم و اخوانهم في الدين و الدم
— خالد بن أحمد (@khalidalkhalifa) August 26, 2017
قبل ازیں بحرین کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی العرادی نے ’العربیہ‘ کے پروگرام ’پینو راما‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ منامہ بحرین میں قطری مداخلت پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کے لیے منامہ سلامتی کونسل، عالمی فوج داری عدالت اور اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا۔ عالمی اداروں کو قطر کے جنگی جرائم اور اقوام متحدہ کے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔
علی العرادی کا کہنا تھا کہ بحرین قطر کے خلاف جو اقدامات اٹھانے جا رہا ہے وہ بالکل واضح ہیں۔ دوحہ ہمارے اندرونی معاملات میں داخل اندازی، دہشت گردی کی معاونت اور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے۔