.

مکہ مکرمہ: حجاج کرام کی فضائی نگرانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے تمام ریاستی ادارے عازمین حج کی خدمت، ان کی حفاظت اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ تن مصروف ہیں۔ عازمین حج کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ حج کی سیکیورٹی پر مامور ادارے چوبیس گھنٹے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی سیکیورٹی پر کام کررہے ہیں۔ عازمین حج کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے فضائی نگرانی کا مقصد مشاعر مقدسہ کی طرف آنے والے عازمین کے راستوں میں رش کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں دوسرے اداروں کےساتھ تعاون کرنا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے ہیلی کاپٹر وقفے وقفے سے مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات بالخصوص شاہرات کی فضائی نگرانی کررہے ہیں۔

جنرل سیکیورٹی ایوی ایشن کے کمانڈر میجرجنرل محمد بن عید الحربی نے بتایا کہ سعودی عرب کے داخلی راستوں، بڑی شاہراؤں۔ مکہ، مدینہ منورہ اور جدہ کو باہم ملانے والی شاہرات، چوکوں اور دیگر رش والے مقامات کی منظم انداز میں فضائی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عازمین حج کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں کسی قسم کی رکاوٹ اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔