.

حوثیوں کا صنعاء میں کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق رائے کا دعوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صنعاء میں باغیوں کے زیر انتظام یمنی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت میں معزول صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے وفود کے درمیان ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حوثی رہ نما اور باغیوں کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے بھی شرکت کی۔
ایجنسی نے بتایا کہ اجلاس میں صنعاء میں کچھ عرصہ قبل پیدا ہونے والی کشیدگی کی تمام تر وجوہات ختم کرنے، امن و امان کی صورت حال کو معمول پر لانے اور تازہ ترین جھڑپوں کی سکیورٹی تحقیقات جاری رکھنے کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا۔

حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام کے مطابق فریقین معزول صالح کی جماعت کی سرگرمیوں کے بعد سامنے آنے والے تناؤ کو ختم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔