.

سلویٰ بری گذرگاہ سے 1340 قطری عازمین حج آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطری حکام کی طرف سے عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی خصوصی حج پراوزوں میں تعطل پیدا کرنے کے باوجود خشکی کے راستوں سے قطری عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 1340 قطری عازمین حج قطر اور سعودی عرب کے درمیان آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی ’سلویٰ‘ گزرگاہ عبور کر کے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل قطری حکام نے اپنے عازمین حج کو سعودی عرب لانے کے لیے بھیجی گئی سعودی عرب کی حج پروازوں کو اترنے سے روک دیا تھا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے قطری عازمین حج کو دوحہ میں قائم حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جدہ لانے کے لیے خصوصی حج پروازیں چلانے کے احکامات دیے تھے تاہم قطری حکومت نے سعودی عرب کی خصوصی حج پروازوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔