.

وڈیو: بجلی کے تاروں میں پھنسا ہوا میں معلّق دُنبہ !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ عید الاضحی کا موقع ہے اور اس حوالے سے نت نئے دل چسپ مناظر بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں ہے جس میں ایک دُنبے کو ہوا میں معلق دیکھا جا سکتا ہے۔

الجزائر کے دارالحکومت میں کریم بلقاسم اسٹریٹ پر واقع ایک فلیٹ میں مذکورہ دُنبے نے بالکونی سے باہر سڑک پر چھلانگ لگا دی۔ تاہم خوش قسمتی سے یہ وہ سڑک پر گرنے کے بجائے سامنے سے گزرنے والے بجلی کے تاروں میں اٹک گیا۔

وڈیو کلپ سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اس صورت حال کو دیکھ کر شہریوں نے دُنبے کو بچانے کے واسطے ٹرک اور سیڑھی کا سہارا لیا۔ کچھ دیر کی تگ و دو کے بعد بالآخر دُنبے کے سینگ میں اٹکے ہوئے تار کو ہٹا دیا گیا اور اسے نیچے اتار لیا گیا۔ اس طرح ہوا میں معلق بے چارے دُنبے کی جان بخشی ہوئی۔