.

ایران: عید الاضحیٰ سے قبل اہوازی باشندوں کی گرفتاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے صوبے اہواز کے عرب قومیت سے تعلق رکھنے والے درجنوں سماجی کارکنوں اور شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اہواز میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم AHRO کے ایک بیان میں ایرانی حکام کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے 35 محروسین کے نام جاری کئے گئے ہیں اور ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرے اور اپنے شہریوں سے پر امن مظاہروں کا حق نہ چھینے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے ان قیدیوں کی سزائوں کو ختم کرنے اور ایرانی جیلوں میں قید اہوازی شہریوں پر تشدد یا ان کے ساتھ ناروا سلوک کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ایسی ہی کارروائیاں عید الفطر کے موقع پر بھی کی تھی جس میں بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے والے عرب اہوازی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔