.

باب المنداب اور بحیرہ احمر کی سکیورٹی اہمیت کی حامل ہے: سربراہ سعودی بحریہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی شاہی بحریہ کے سر براہ وائس ایڈمرل عبداللہ بن سلطان آل سلطان نے بحیرہ احمر ، آبنائے باب المنداب اور خلیج عدن کی سکیورٹی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انھوں نے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی ان اہم آبی گذرگاہوں کی سکیورٹی کے لیے اقدامات اور بین الاقوامی بحری ٹریفک کو یمن کے حوثی باغیوں سے درپیش خطرے کے مقابلے کے لیے کوششوں کو سراہا ہے۔

وائس ایڈمرل آل سلطان سعودی عرب کی شاہی بحریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈونیشیا کی بحریہ کے زیر اہتمام جزیرے بالی میں جمعرات کو منعقدہ بین الاقوامی میری ٹائم سکیورٹی سمپوزیم میں تقریر کررہے تھے۔اس سمپوزیم میں مختلف کی بحری افواج کے سربراہوں نے شرکت کی ہے۔