.

’الجزائری حاجیہ کو ارض مقدس سے بچی کا تحفہ‘

افریقی ملک کی خاتون حاجی کے ہاں بچی کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی ملک الجزائر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون حاجی نے سفر حج کے دوران مکہ مکرمہ میں ایک بچی کو جنم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ کے مطابق حج کی غرض سے حجاز مقدس آئی الجزائری خاتون ارض مقدس سے بچی کا تحفہ ملنے پر بے حد خوش ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ حج کے بابرکت سفر کے دوران سرزمین مقدس میں اللہ نے اس کے ہاں بچی کا تحفہ دیا۔

الجزائری خاتون نے سعودی حکام اور حج انتظامیہ کی طرف سے فوری طبی سہولیات مہیا کرنے اور بچی کی ولادت سے قبل ہی اسے اسپتال منتقل کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ بچی کی پیدائش کے عمل میں اسپتال انتظامیہ نے اس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ وہ بہت خوش ہے کہ اسے بلاد حرمین شریفین میں اللہ نے بچی کا تحفہ دیا۔

ادھر مکہ مکرمہ میں چائلڈ برتھ اینڈ چلڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسپتال حج پرآئے مریضوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں موسم حج میں یوم عرفہ تک حج کے لیے آئی 9 خواتین نے بچوں کو جنم دیا ہے۔