لبنان کی حزب اللہ شیطان کی جماعت ہے : سعودی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر برائے خلیج امور ثامر السبھان نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کو شیطان کی جماعت قرار دیا ہے اور اس کے جرائم کے مضمرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ثامر السبھان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ شیطان کی یہ جماعت ہمارے ملک میں جن جرائم کا ارتکاب کررہی ہے،ان کے یقینی طور پر لبنان کے لیے سنگین مضمرات ہوں گے‘‘۔

انھوں نے لبنانی عوام پر بھی زور دیا ہے کہ وہ حزب اللہ ملیشیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ لبنانی عوام کو اب اس میں سے انتخاب کرنا ہوگا کہ وہ اس جماعت کے ساتھ ہیں یا اس کے خلاف ہیں۔عربوں کا خون بہت قیمتی ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں