سعودی عرب نے ایرانی حجاج سے خصوصی برتاؤ کر کے ایران کو شرمندہ کر دیا: انور قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایرانی حجاج سے خصوصی برتاؤ کرکے ایرانی رجیم کو شرمندگی سے دوچار کردیا ہے ۔

انھوں نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایرانی حجاج سے یہ اچھا سلوک اس امر کے باوجود کیا ہے کہ ایرانی میڈیا اس کے خلاف مسلسل غوغا آرائی کررہا تھا۔

انھوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ایران کے ساتھ مصالحت سے متعلق بیان کی بھی تائید کی ہے ۔سعودی وزیر خارجہ نے گذشتہ روز اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے مملکت کے ساتھ مصالحت سے متعلق بیانات کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں