امیرِکویت خلیج میں امریکا کی مدد کرر ہے ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات میں قطر بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اس وقت خلیج میں امریکا کی مدد کررہے ہیں اور تمام چیزیں بہتر طور پر انجام پا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امیر کویت سے ملاقات میں قطر بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شیخ الجابر الصباح بدھ کو واشنگٹن پہنچے تھے ۔وہ صدر ٹرمپ سے خطہ خلیج میں ایران کی مداخلت سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

امیر کویت نے قبل ازیں 2013ء میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔اس مرتبہ ان کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی واشنگٹن گیا ہے۔وفد میں وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الاحمد الصباح ، وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح ، وزیر خزانہ انس خالد الصالح اور نیشنل گارڈ کے ڈپٹی چیئرمین شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں