.

جنوبی میکسیکو میں 8.1 شدت کا بھیانک زلزلہ، سونامی کا خدشہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں 8.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں چیاپاس صوبے میں گھروں کی تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جب کہ ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق یہ زلزلہ رات کو مقامی وقت کے مطابق 11:49 پر آیا۔ اس زلزلے کا مرکز چیاپاس صوبے سے 165 کلومیٹر دور واقع تھا جب کہ اس کی زمین میں گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔

امریکی سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق وسطی امریکا کے مختلف ممالک جن میں گوئٹے مالا، ایل سلواڈور، کوسٹا ریکا، نکاراگوا، پاناما اور ہنڈوراس شامل ہیں، کے ساحلوں تک تین گھنٹوں میں خطرناک لہریں پہنچ جائیں گی۔