.

خبردار، فرینڈ شپ سورج کی شعاعوں سے زیادہ خطرناک ہے!

آسٹرین پولیس کی عجیب وغریب منطق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آسٹریا کی پولیس نے ایک حیران کن انتباہی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما میں عارضی دوستی سورج کی گرم شعاعوں سے زیادہ خطرناک ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آسٹرین پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما کے دوران عارضی دوستانہ مراسم کے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ خصوصا جب دو میں سے ایک فریق دوسرے کو ہراساں کرے اور دوستانہ مراسم بحال ہونے سے قبل چھٹی ختم ہوجائے۔

آسٹریا کی عدالتی پولیس کا کہنا ہے کہ عارضی دوستانہ تعلقات کے منفی اثرات سے نجات پانا مشکل جب کہ سورج کی شعاعوں کے اثرات سے بچنا نسبتا آسان ہے۔ اچانک ہمیں اپنے گھر کے باہر ایک ایسا شخص نظر آئے جس کے ساتھ ہم سنجیدہ دوستی نہیں کرنا چاہتے اور وہ ہم سے دوستی چاہتا ہے تو اس وقت فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلط فہمی اور دوسرے کوتنگ کرنے کی حدود سے نکلنا آسان ہے۔ اگر دوستی کرنے والے دو فریقین میں سے کسی ایک کو شکایت ہو تو بہتر ہے کہ وہ پولیس کو شکایت نہ کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس آسٹریا کی پولیس کو دوستانہ مراسم کے دوران ہراساں کیے جانے کے واقعات میں 3.8 فی صد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر اس نوعیت کے 2055 واقعات کا اندراج کیا گیا تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان میں کتنے کیسز موسم گرما میں وقوع پذیر ہونے کے ساتھ برے انجام سے دوچار ہوئے۔