سیلفی کے جنون اور "اِرما" کی طوفانی ہواؤں کے درمیان کشمکش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایسا نظر آتا ہے کہ سیلفی کا جنون جس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے. بعض افراد میں اس حد تک سرائیت کر گیا ہے کہ وہ طوفانی ہواؤں کو بھی چیلنج کر بیٹھتے ہیں۔ اس کا عملی مظاہرہ ایک نئے وڈیو کلپ میں دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک شخص اتوار کے روز فلوریڈا میں آنے والے تباہ کن "اِرما" طوفان کی 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے مدّ مقابل اپنی سیلفی لینے کے درپے ہے۔

محض اس وجہ سے کہ اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا سکے۔ اس شخص نے اپنی مذکورہ حرکت کے بھیانک نتائج کی بھی پروا نہ کی جو موت کی صورت میں بھی سامنے آ سکتے تھے۔

سوشل میڈیا ایسی سیلفی تصاویر سے بھر ہوا ہے جن میں نظر آنے والے لوگوں نے امریکا کے اس دہشت ناک طوفان کو چیلنج کیا۔ ان میں بعض افراد ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں جب کہ بعض خوف سے سہمے ہوئے۔

اس وڈیو میں بھی جیسا کہ نظر آتا ہے کہ ایک شخص خاص طور پر اپنی گاڑی سے اس لیے اترا تا کہ وہ سیلفی لے سکے اگرچہ وہ ہوا کی شدت کے سبب کھڑا بھی نہیں ہو پا رہا۔

یقینا سیلفی نے ایک جنون کی صورت اختیار کر لی ہے جو پوری دنیا پر سوار ہو گیا ہے !

1


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں