متحدہ عرب امارات کا طیارہ یمن میں گر کر تباہ ، پائیلٹ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں متحدہ عرب امارات کا ایک لڑاکا طیارہ جنگی کارروائی کے دوران فنی خرابی کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔حادثے میں طیارے کا پائیلٹ جاں بحق ہوگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی مسلح ا فواج کے کمانڈر انچیف نے سوموار کو ایک بیان میں سارجنٹ ناصر غریب المزروئی کی موت کی تصدیق کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیارے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد میں شامل ہیں اور وہ یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قانونی حکومت کی بحالی کے لیے حوثی باغیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں