سعودی عرب کے خلاف سرگرم جاسوسی سیل گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں نے مسلسل مانیٹرنگ کے بعد ایک خفیہ سیل کے عناصر کو حراست میں لیا ہے جو غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد بیرونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے سعودی عرب کی قومی سلامتی، اس کے مفادات، منہج، تنصیبات اور سماجی تحفظ کو نقصان پہنچاتے ہوئے ملک میں فتنہ وفساد برپا کرنے کی سازشیں کررہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوسی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر میں مقامی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔ حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جلد ہی ان سے کی جانے والی تحقیقات کے نتائج سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔

’العربیہ‘ ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے عناصر سعودی عرب کی اہم شخصیات پر کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے، مشکوک کانفرنسوں کا اہتمام کرنے اور حکومت وقت کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے لٹریچر کی تقسیم سمیت دیگر سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں