ایرانی اداروں اور شخصیات پر تازہ امریکی پابندیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی حکومت نے امریکی مالیاتی نظام پر سائبر حملوں میں ملوث عناصر اور پاسداران انقلاب کے معاون مزید 11 اداروں اور افراد پر اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعرات کے روز امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت اور امریکی مالیاتی نظام میں خلل پیدا کرنے کی سازشوں میں ملوث گیارہ ایرانی اداروں اور افراد پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ ان کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور تمام امریکیوں کو سختی سے تاکید ہے کہ وہ پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرانی اداروں اور شخصیات کے ساتھ کسی قسم کا لین دین کرنے سے باز رہیں۔

وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ اسٹیفن منوچین کا ایک بیان نقل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کی اشتعال انگیز پالیسیوں، پاسداران انقلاب کی معاونت، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مدد جاری رکھنے پر مزید پابندیاں عاید کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں