.

سری لنکا: معروف برطانوی اخبار کا رپورٹر مگرمچھ کا نوالہ بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سری لنکا میں پولیس نے بتایا ہے کہ مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے برطانوی صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد کر لی گئی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق اُس کا نوجوان رپورٹر اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا میں تھا۔ مککلین نے 2015 میں آکسفورڈ یونی ورسٹی سے فرانسیسی زبان کے مضمون میں گریجویشن کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 25 سالہ پال میککلین منگل کے روز سری لنکا میں ایک دریا کے کنارے پانی سے اپنے ہاتھ دھو رہا تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کیا اور آنا فانا پال کو کھینچ کر پانے کے اندر لے گیا۔ مککلین دریا کے پاسCrocodile Rock نامی Lagoon کے قریب اپنے ساتھیوں سے کچھ دیر کے لیے علاحدہ ہوا تھا ، یہ Lagoon سری لنکا میں مشہور کلبEast Beach Surf Resort کے نزدیک واقع ہے۔

میککلین کے ساتھیوں نے اس سے بچھڑ جانے کے بعد حکام سے رابطہ کیا جس پر سری لنکن پولیس اور فوج کے اہل کاروں نے میککلین کی تلاش شروع کر دی۔

میککلین لندن لوٹنے سے قبل برسلز میں مقیم تھا جہاں سے اس نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے دور رس اثرات کا تجزیہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی ایک مگرمچھ نے ایک سری لنکن بچی پر حملہ کر دیا تھا جوPulnewa Lake جھیل کے نزدیک اپنے گھر والوں کے ساتھ تعطیلات گزار رہی تھی۔ سری لنکا کے شمال میںGalnewa کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں بچی اپنی زندگی گنوا بیٹھی تھی۔ اس سے قبل جولائی 2016 میں بھیPaayindan نامی دریا کے پاس مگرمچھ کے حملے میں ایک 60 سالہ شکاری ہلاک ہو گیا تھا۔