شیخ عبداللہ بن علی کا قطر بحران پر غور کے لیے قومی اجلاس بلانے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

قطر کے شاہی خاندان کے فرد شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے اپنے ہم وطنوں کے نام اتوار کی شب ایک پیغام ٹویٹ کیا ہے اور اس میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کے پیغامبروں کے ساتھ متحد ہوجائیں۔

انھوں نے اپنے اس ٹویٹ میں اپنے خاندان ، بچوں ،کاروباری افراد اور قطر کے تمام عوام کو مخاطب کیا ہے۔انھوں نے لکھا ہے:’’ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ دانش اور امن کے پیغامبروں سے ملیں اور دلوں کو ملانے کی وکالت کریں‘‘۔

شیخ عبداللہ آل ثانی نے کہا کہ ’’بحران پر غور کے لیے ان کے ساتھ ایک قومی اجلاس منعقد کیا جائے‘‘۔ان کے بہ قول ’’اس بحران کے ہوتے ہوئے ہم زیادہ عرصہ خاموش نہیں رہ سکتے ہیں‘‘۔

انھوں نے لکھا ہے کہ بحران سے صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور یہ ہمیں ایک ایسی صورت حال کی جانب لے جارہی ہے جس کی جانب ہم جانا نہیں چاہتے ہیں۔

شیخ عبداللہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز قطر اور اس کے عوام کا تحفظ چاہتے ہیں۔انھوں نے قطری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان سے رابطے میں رہیں اور مجوزہ قومی اجلاس کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں۔

بن علی آل ثانی کے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک صفحے کے اس طویل بیان کا عربی متن یہ ہے:

بيان الشيخ عبدالله بن علی آل ثانی
بيان الشيخ عبدالله بن علی آل ثانی
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں