.

قطر نے دو روز میں 16 بحرینی سیلرز پکڑ لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطری حکام نے گذشتہ دو روز میں بحرین کے سولہ سیلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بحرین کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر علا عبداللہ سیّدی نے سوموار کے روز ایک بیان میں ان سیلروں کے پکڑے جانے کے تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ قطری حکام نے گذشتہ دو روز میں بحرین کی تین کشتیاں پکڑی ہیں اور ان پر سولہ سیلر سوار تھے۔

قبل ازیں قطری حکام نے سنہ 2009ء کے بعد سے بحرین کی بارہ کشتیوں کو پکڑ رکھا ہے۔ان کے علاوہ بیس بحرینی سیلر بھی ان کے زیر حراست ہیں۔