سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کا سمجھوتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کا ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے جدہ میں منگل کے روز ملاقات کے دوران فوجی اور سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق اس سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں ۔

دونوں وزرائے دفاع نے ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور بالخصوص دفاع کے شعبے میں مشترکہ رابطے کے میکانزم پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انھوں نے مشرقِ وسطیٰ کے خطے کی تازہ صورت حال اور جاری تنازعات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔

ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد العایش ، شاہی دیوان کے مشیر اور وزیر دفاع کے دفتر کے نگران فہد العیسیٰ ،ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفیٹننٹ جنرل فیاض الروحیلی اور وزارت دفاع کے دوسرے عہدے دار اور اعلیٰ فوجی افسر شریک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں