شمالی کوریا کے بحران کا حل سیاسی ہونا چاہیے: یو این سیکریٹری جنرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا ہے۔عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے جنرل اسمبلی میں اپنی افتتاحی تقریر میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بحران کا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے ۔

انھوں نے کہا کہ ’’ یہ وقت فہم وفراست اور تدبر کا متقاضی ہے۔ہمیں جنگ کی راہ پر نہیں چلنا چاہیے‘‘۔انھوں نے عالمی لیڈروں سے خطاب میں شمالی کوریا کے حالیہ جوہری اور میزائل تجربات سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو اپنی تقریر کا مرکزی موضوع بنایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت ممکنہ جوہری جنگ کے حوالے سے گہری تشویش پائی جارہی ہے اور شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اور میزائل تجربات کی اشتعال انگیزی کے بعد سے کروڑوں لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں