نیویارک: مصری صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کے درمیان یہ پہلی اعلانیہ بات چیت تھی جس میں مشرق وسطی میں "امن عمل کو زندہ کرنے" کا طریقہ کار شامل رہا۔

منگل کے روز مصری ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ السیسی نے "مسئلہ فلسطین کے حتمی اور منصفانہ تصفیے" تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا تا کہ مشرق وسطی کے تمام عوام کو استحکام ، امن اور ترقی کی نعمتیں حاصل ہو سکیں۔

ملاقات کے دوران 2014 سے موقوف امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے ، فلسطینی ریاست کے قیام اور جانبین کے بیچ تصفیہ کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے "مطلوبہ ضمانتوں کی فراہمی" پر تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے مئی میں اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی اراضی کا دورہ کیا تھا.. انہوں نے نیویارک میں نیتنیاہو سے ملاقات کے دوران اعلان کیا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن معاہدہ "ممکن" ہے۔ ٹرمپ نے باور کرایا کہ سابقہ تمام تر کوششوں کے ناکام ہونے کے باوجود ان کی انتظامیہ امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے وہ سب کچھ کرے گی جو اس کے بس میں ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں