صدر ٹرمپ کی دلچسپی سے مشرقِ وسطیٰ میں جلد قیام امن ممکن ہے: محمود عباس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی صدر محمود عباس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے ۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں جلد قیام امن سے متعلق سمجھوتے کے لیے سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی صدر نے صدر ٹرمپ کا نیویارک میں میزبانی اور ملاقات کے لیے وقت دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انھوں نے مترجم کے ذریعے امریکی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اگر یہ کسی چیز کا ثبوت ہے تو جناب صدر یہ مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اس سال یا آیندہ مہینوں میں صدی کی ڈیل سے متعلق آپ کی سنجیدگی کا مظہر ہے اور ان شاء اللہ ایسا ہوگا‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں