.

مصر اور سعودی عرب کی مشترکہ فضائی مشقیں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور مصرکی فضائیہ پر مشتمل فوجی مشقیں ’فیصل 11‘ جاری ہیں۔ گذشتہ روز مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دونوں ملکوں کے فضائیہ پر مشتمل مشقوں ’فیصل 11‘ کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں۔

کرنل الرفاعی نے کہا کہ ان کے ملک کی میزبانی میں ہونے والی ان فوجی مشقوں میں سعودی رائل ایئر فورس اور مصری فضائیہ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ فیصل 11 کے نام سے جاری مشقیں آئندہ چند روز تک جاری رہیں گے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی رائل فورس نے مصر میں ہونے والی مشقوں میں حصہ لیا ہے۔ مشقوں کے دوران مختلف آپریشنز کے عملی تجربات کے ساتھ ساتھ عسکری ماہرین کی معاونت سے فضائیہ سے وابستہ اہلکاروں کے لیے تربیتی لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی عسکری صلاحیت سے استفادہ کرنا، تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ اور دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا شامل ہے۔