.

میکسیکو میں زلزلے اور عمارتوں کے منہدم ہونے کے مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا ویب سائٹ "یوٹیوب" پر بڑی تعداد میں وڈیو کلپ گردش میں ہیں جن میں میکسیکو میں زلزلہ آنے کے لمحات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ایک وڈیو میں ایک فلک بوس عمارت کے زمین بوس ہونے کا منظر محفوظ کر لیا گیا جس کے بعد دھوئیں کے بادلوں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

وڈیو میں پیدل چلنے والے لوگوں کے خوف و ہراس میں مبتلا آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں جو زلزلے کے نتیجے میں گرنے والی فلک بوس عمارت کے نزدیک موجود تھے۔

میکسیکو کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 226 ہو چکی ہے۔

داخلہ امور کے وزیر مملکت میگل انخیل اوسوریو نے ایک ٹی وی نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 117 ہلاکتیں میکسیکو سٹی میں ، 39 بوئیبلا میں ، 55 مورلس میں اور 12 ریاست میکسیکو میں ہوئیں جب کہ گیریرو میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

زلزلے کے نتیجے میں 21 بچے بھی ہلاک ہوئے جب کہ 20 دیگر لاپتہ ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 تھی۔